| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،بنگلہ دیشی وکٹوں کی لائن لگ گئی،پریشانی

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف بنگلہ دیش کی وکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی،یہ سلسلہ جاری تھا کہ بارش نے اس میں تعطل کردیا ہے،اس سے ٹائیگرز ٹیم کو تھوڑا سکون ملا ہے لیکن اس سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ میچ دوبارہ شروع ہوتے ہی ایک اور وکٹ گرگئی۔

تازہ ترین نیوزکے مطابق ہوبارٹ میں بارش  کے بعد کھیل رکا،اب پھر میچ جاری ہے۔9 اوورز اور 3 بالز کے بعد کھیل روک دیا گیا۔یہاں تک بنگلہ دیش نے صرف70 رنزبنائے تھے اور اس کے 4 ٹاپ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔نجم الحسین 25،سویا سرکار14 ،لتن داس 9 اور کپتان شکیب الحسن 7 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں آج بھی 2 میچز،بارش کا خطرہ،کوچ کی وجہ سے کپتان ریٹائر

بارش رکنے کے بعد کھیل شروع ہوا،ایک اور وکٹ گرگئی۔اب تک 12 اوورز میں 5 وکٹ پر 79 اسکور ہوا تھا۔

ہوبارٹ میں پہلے سے ہی بارش کی پیش گوئی تھی،کرک اگین نے اسے گزشتہ رات رپورٹ کیا تھا۔آج یہاں دوسرا میچ افریقی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا،اس کے بھی بارش سےمتاثر ہونے کی پیش گوئی ہے۔اب بنگلہ دیش کی اننگ کے اگر مزید اوور نہ ہوئے اور اتنا وقت ملا کہ نیدر لینڈ کو اسی پر تعاقب کرنا پڑا تو پھر کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *