| | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،گروپ اے کا آخری فیصلہ کن مقابلہ بھی آج،نمیبیا کی سیٹ کیا کنفرم ہوچکی

گیلونگ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ کے آخری میچ پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں،اس لئے کہ آج پہلے میچ کے بعد بھی سپر 12 کی لائن اپ مکمل نہیں ہوسکے گی۔سری لنکا اور نیدرلینڈز اپنا میچ کھیل کر خود بھی اپنی نگاہیں اس پر مرکوز کریں گے۔

نیدرلینڈز سے ہارنے کے باوجود، ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں  نمیبیا کوسری لنکا کے خلاف ایک بڑی جیت نے ممکنہ طور پر نمیبیا کو مینز ورلڈ کپ 2022 میں گروپ اے میں سرفہرست مقام پر پہنچا دیا ہے اور سپر 12 کے لیے  قریب کوالیفائی کر لیا ہے۔

جمعرات کو جب ٹیمیں گیلونگ میں ملیں گی تو نمیبیا کے پاس حریف کوقابو پانےکرنے کے لئے  ایک پرجوش پہلو ہے۔ یہ دونوں فریق اس سے پہلے صرف ایک بار  میں مدمقابل ہوئے ہیں – پچھلے سال دبئی میں  جس میں نمیبیا نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ڈیوڈ ویزا بھی اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ،سپر 12 سے قبل ہی سپر جنگ،سری لنکا کو نیدرلینڈز کا چیلنج،ممکنہ نتیجہ

ایک اور پہلو موجود ہے۔نمیبیا نےا یونٹ کے دونوں میچزمیں پہلے بلے بازی کی۔سری لنکا کے خلاف 100 سے پہلے 6 وکٹ گنواکر بھی 163 اسکور بنالئے تھے لیکن نیدرلینڈز کے خلاف یہ صرف 121 اسکور کرسکے۔یوں پہلے بیٹنگ کرکے اس نے فتح وشکست دونوں دیکھ لی ہیں لیکن تاحال انہوں نے بعد میں بلے بازی نہیں کی ہے۔اگر ایسا موقع آج ملا تو شاید منزل زیادہ سہل ہوجائے۔

بلاشبہ نمیبیا جس نے گزشتہ سال بھی سپر 12 کھیلا تھا۔ اس بار بھی کوالیفائی کرنے کے لئے فیورٹ ہے۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ اسے بعد کی بیٹنگ نے کوئی  نئی پریشانی نہ دی تو اس کی سپر 12 کی سیٹ پکی ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈکپ،ٹاپ پر موجودنیدرلینڈز کیوں خطرے میں،سری لنکا اور نمیبیا کے کیا چانسز

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *