| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ سپر12 کا آغاز،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مقابل،بارش کا امکان

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

اگر یہ کہا جائے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا اصل آغاز کل 22 اکتوبر 2022 سے شروع ہوگا تو بے جا نہ ہوگا لیکن 2 مرتبہ کے ورلڈ ٹی 20 چیمپئن کا پہلے مرحلہ سے باہر ہونا کچھ اور ظاہر  کرتا ہے کہ اب تک بھی جو کھیل ہوا۔وہ کم بڑا نہیں تھا۔

سپر 12 کی وسل بجنے کو ہے۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا  نیوزی لینڈ کے مقابل ہوگا۔ایک سال سے بھی کم وقت میں یہ دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹی 20 کے حوالہ سے آمنے سامنے ہیں۔گزشتہ سال نومبر کے وسط میں کیویز اور کینگروز نے 7 ویں ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل ہوا تھا۔کیویز ہارگئے تھے۔

بات صرف اتنی ہی ہوتی تو کافی تھی لیکن کیویز کے لئے اہم بات یہ ہے کہ وہ گزشتہ 11 برس سے آسٹریلیا میں ایک بھی ٹی20 انٹرنیشنل میچ نہیں جیتے ہیں۔ساتھ میں وارم اپ میچ بارش سے متاثر ہوا۔کیویز اپنے ملک میں پاکستان سے ٹی 20 کپ ہارے۔ادھر آسٹریلیا کی ٹیم کی حالت بھی ویسی ہے۔بھارت میں گزشتہ ماہ ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد اپنے ملک میں انگلینڈ سے 2 میچز ہارتے ہیں۔نتیجہ یہ ہے کہ دونوں سائیڈز ناکامی کے گرداب میں ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 میچزکا اپ ڈیٹ شیڈول

کیوی ٹیم میں لکی فرگوسن اور  ایڈم ملن کی انجری سے واپسی کا امکان ہے،اس سے ٹیم کو طاقت ملے گی۔نیوزی لینڈ کو مچل سینٹنر، ایش سوڈھی اور ویلنگٹن فائر برڈز کے بیٹنگ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

آسٹریلیا کی ٹیم بھی  انجری کی  مشکلات میں ہے۔اس کے وکٹ کیپرجوس انگلش گالف کھیلتے ان فٹ ہوئے۔اس کے  باوجود میتھیو ویڈ کی صلاحیت کم نہیں ہے۔ ٹیم میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش،  گلین میکسویل،  مارکس اسٹوئنس،  ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)،  پیٹ کمنز،  مچل اسٹارک،  ایڈم زمپا،  جوش ہیزل ووڈ ہوسکتے ہیں۔کیوی ٹیم میں  ڈیوون کونوے کھیلیں گے،فن ایلن اور مارٹن گپٹل میں سے کوئی ایک ہوگا۔

سڈنی میں بارش کا امکان ہے۔میچ متاثر ہوگا۔90 فیصد  بارش کا امکان ہے۔وکٹ خشک تھی،اسپنرز کے لئے مددگار ہے لیکن بارش کے بعد سب کچھ بہہ سکتا ہے۔

خیال ہے کہ موسم سرد ہوگا۔بارش بھی ہوسکتی ہے لیکن میچ کسی نہ کسی انداز میں کم اوورز تک جاسکتا ہے،اس میں آسٹریلیا کو برتری ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *