| | | | |

کیویز کی تیاریوں کو دھچکا،ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ میں 98 پر پوری ٹیم باہر

برسبین،کرک اگین رپورٹ

کیویز کی تیاریوں کو دھچکا،ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ میں 98 پر پوری ٹیم باہر۔اپنے ملک میں پاکستان کے ہاتھون تازہ ترین زخم کھانے والے کیویز کینگروز کے دیس میں جاکر بھی پرواز کے قابل نہ ہوسکے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ برا جال ثابت ہوا۔

ٹی20ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز کی پہلے فیلڈنگ،وارم اپ میچز کا ٹاس بھی ہوگیا

ایلن بارڈر فیلڈ گرائونڈ برسبین میں نیوزی لینڈ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ کر کے صرف 98 رنزپر پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان کین ولیمسن نے ٹی 20 میچ کو ٹیسٹ میچ میچ بنادیا۔12 بالیں کھیل کر صرف 3 ہی رنزبناسکے۔مارٹن گپٹل 26 اور  گلین فلپس 20 رنزبناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ نے اپنی آخری 8 وکٹیں صرف 45 رنزکے اندر دے دیں۔ٹیم 20 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی اور 17 بالز قبل میدان بدر تھی۔

پروٹیز اسپنر کیشو مہاراج نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔وین پارنل اور تبریز شمسی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *