| | | | | | |

ملتان کا شکریہ،میچ یاد رہےگا،نجم سیٹھی،عامر کے حوالہ سے کنگز کے کوچ کا اہم بیان

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

ملتان کا شکریہ،میچ یاد رہےگا،نجم سیٹھی،عامر کے حوالہ سے کنگز کے کوچ کا اہم بیان۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملتان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچ میچوں میں حمایت پر ملتان کے ہجوم کو مبارکباد اور شکریہ ادا کیا ۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ملتان کے ہجوم نے ایک بار پھر دکھایا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ان کے اور پاکستان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔ نجم سیٹھی نے ملتان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد پر مقامی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملتان میں فائنل میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے ملتان کے شائقین کو خوب محظوظ کیا، ں یہ میچ مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

کراچی کنگز کےکوچ جوہان بوتھاکا کہناتھاکہ شکست مایوس کن ہے رن آوٹ میچ کاٹرننگ پوائنٹ تھا، میڈیم سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتےہوئے بوتھاکا کہناتھا کہ ہم کلوز میچ ہارے بد قسمتی سے جیت نہیں سکے کھلاڑی اپنا بہترین دینے کی کوشش کر رہے ہیں مگرمخالف ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی ،میچ کا اس سطح پر لیجانے میں کپتان عماد وسیم کا بڑاکردار ہے وہ اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں وکٹس اچھی ہیں اتوار کو کراچی میں ملتان کے خلاف کم بیک کریں گے ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *