| | |

شکنجہ مزید سخت،آسٹریلیا کا افغانستان سے ون ڈے سیریز سے انکار،دورہ ملتوی

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

شکنجہ مزید سخت،آسٹریلیا کا افغانستان سے ون ڈے سیریز سے انکار،دورہ ملتوی۔حکومت آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف مارچ میں شیڈول 3 ایک روزہ کرکٹ میچزکی سیریز کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔یوں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی کلینڈر کی سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ افغانستان نےکواتین کرکٹ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے،اس کی وجہ سے اسے کرکٹ رائٹس کے مکمل اختیارات نہیں رہے۔طالبان حکومت خواتین کرکٹ کے خلاف کام کررہی ہے۔ہم اس کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔

کرک اگین نے گزشتہ رت ہی نیوز بریک کی تھی کہ افغانستان کرکٹ پر دروازے بند ہونے لگے ہیں۔مارچ کے آئی سی سی اجلاس میں اعلان ہوگا،پہلے مرحلہ میں ٹیسٹ سٹیٹس معطل ہوگا،اس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بھی بند ہوگی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم پر پابندی،تیاریاں مکمل

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں یہ ضرور کہا ہے کہ حکومت سے مشاورت کے بعد سیریز ختم کی جارہی ہے۔ہم افغانستان سے اس کے ملک میں خواتین کرکٹ کے فروغ پر کام کرتے رہیں گے۔

افغان کرکٹ فینزکے لئے گزشتہ 12 گھنٹوں میں یہ دوسری تکلیف دہ بریکنگ کرکٹ نیوز ہے کہ اس کے ملک کی ایک بڑی سیریز ختم ہوگئی۔پہلے بھی آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف اپنے ملک میں شیڈول ٹیسٹ میچ 2 بار ملتوی کیا ہے۔،

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *