ٹی20 ورلڈکپ میں آج کے میچز،وقار،مصباح اور شعیب کی فاتح ٹیمیں،وسیم نے حلوہ پوڑی پر رائے چھوڑدی

 

 

دبئی،برسبین،پرتھ:کرک اگین رپورٹ

ٹی20 ورلڈکپ میں آج کے میچز،وقار،مصباح اور شعیب کی چیمپئن ٹیمیں،وسیم نے حلوہ پوڑی پر رائے چھوڑدی۔آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈکپ میں آج بڑا دن ہے۔ایشیا کی 3 ٹیمیں مدمقابل ہیں اور پاکستان کے لئے اس سمیت تماما یشیائی ٹیموں کی فتح نہایت ہی ضروری ہے۔اس پر کرکٹ کے ممتاز پنڈت وسیم اکرم،وقار یونس،مصباح الحق اور شعیب ملک نے پیش گوئی کی ہے۔
شعیب ملک کہتے ہیں کہ 130 والا میچ شروع کے 3 نمبرز کے بییٹرز کو جتوانا چاہئے تھا۔یہ کوئی بات نہیں کہ مڈل آرڈر اسکور کریں۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ کوئی اور آکر اسکور کرے گآ ،زیادتی ہے۔ہمارے پلیئرز نے ہر جگہ اسکور کیا۔آسٹریلیا میں بھی کرے۔انہوں نے یہ بات پاکستان کی زمبابوے سے شکست کے رد عمل میں کہی ہے۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ فخرزمان 60 سے 70 روز نہیں کھیلا.اگر وہ آتا ہے تو اس کے پاس پریکٹس نہیں۔
پاکستان اوپننگ تبدیل کرے۔
شعیب ملک  کہتے ہیں کہ بابر ہر مقام پر کھیلنے کی بات کرتے ہیں۔میرا پوائنٹ یہ ہے کہ 130 والے اسکور میں بھی کوئی ناکام جائے تو پھر کیا کریں۔آج نیدر لینڈ کے خلاف پریشر والا میچ ہے۔بابر اعظم درمیان میں
کھیلے،سنگلز کرے ۔باقی کام ہٹرز کرلیں گے ۔
پاکستانی لیجنڈری اسٹارز آج ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول 3 میچز کے آغاز سے قبل ٹی وی تبصرہ کررہے تھے۔سوئنگ کے سلطان کہتے ہیں کہ آج نیدر لینڈ سے عقل سے کھیلیں۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ پرتھ کی وکٹ پر اوورز بہتر کریں۔آگے بالز کریں گے تو مار پڑے گی۔
وقار کہتے ہیں کہ لائن پچ بال کریں۔ہر بال یارکرز کے لئے نہیں ہوتی۔ہر بال پر ڈنڈے اڑانے کی سوچ سے نکلنا ہوگا۔یہ علم نہیں ،کس نے سبق پڑھادیا۔
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پرتھ کی پچ پر بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ اہم ہے۔پروٹیز بیٹرز ان پچز پر اچھا کھیلتے ہیں۔مصباح کہتے ہیں کہ کنڈیشنز اور ہیں ،اس لئے مقابلہ زبردست ہوگا۔کنڈیشنز کے حساب سے پروٹیز کے حق میں گیم جاتی دکھائی دیتی ہے۔
مصباح الحق نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان،بھارت اور بنگلہ دیش جیتے گا،میں حلوہ پوڑی کھلا دوں گا ۔وسیم اکرم نے اپنی باری پر انگلی مصباح کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حلوہ پوڑی عزیز ہے۔وقار یونس نے پیش گوئی کی ہے کہ بنگلہ دیش ،پاکستان اور جنوبی افریقا جیتیں گے ۔شعیب ملک نے تینوں ایشین ٹیموں بنگلہ دیش ،پاکستان اور بھارت کی فتح کی پیش گوئی کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *