| | |

ٹرائی سیریز،ناکام ٹیموں کو فتح کی تلاش،کیوی ٹیم ٹاس ہوتے ہی ٹریک بدل گئی

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

نیوزی لینڈ ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز میں ناکام ٹیمیں  آج فتح کی تلاش میں ایک دوسرے کے سامنے ہونگی۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان  3 ملکی ٹی 20 کپ کا میچ کھیلا جارہا ہے۔

کیوی ٹیم ہفتہ کو،بنگلہ دیشی ٹیم جمعہ کو پاکستان سے ہارگئی تھی۔ایونٹ ڈبل ہیڈرز کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے۔2 فتوحات قریب فائنل کو کنفرم کرتی ہیں ۔اس کے باوجود منگل سے شروع ہونے والا دوسرا مرحلہ فیصلہ کرے گا۔

ہاگلے اوول کرائسٹ چرچ میں  نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر  پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔وکٹ میں بائونس موجود ہے۔پہلی اننگ مشکل ہوگی۔نیوزی لینڈ میں یہ ڈے نائٹ میچ ہےجو  دوسری اننگ میں  بھی مشکل کم ڈالاے گا۔ اس طرح کیوی ٹیم پہلے میچ کے ناکام تجربہ کے بعد واپسی ٹریک پر آگئی ہے۔

کل کیوی کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا تھا۔نتیجہ میں اسے شکست کا سامنا ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *