| | | | | | |

چھکا روکنے کی کوشش،سلطانز کے 2 فیلڈرز بائونڈری سے باہر ٹکراگئے،زمین بوس

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

چھکا روکنے کی کوشش،سلطانز کے 2 فیلڈرز بائونڈری سے باہر ٹکراگئے،زمین بوس۔پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کے 2 فیلڈرز چھکاروکنے کی کوشش میں بائونڈری لائن سے باہر ایک دوسرے سےا یسا تکرائے کہ دھڑام سے زمین پر گرے،اچھی کاصی چوٹیں لگیں،جسم میں دردوں سے کراہ اٹھے۔اسلام آباد اننگ کے دوران کولن منرو کی آن سائیڈ شاٹ فضاسے ہوتی بائونڈری کی جانب جارہی تھی کہ لیگ سائیڈ بائونڈری پر فیلڈ کرنے والے دونوں فیلڈر اسے روکنے کے لئے دوڑے۔

ایک فیلڈر نے جمپ لگاکربال روکنے کی کوشش کی۔بال ان کی باڈی سے ٹکراکر ابھی نیچے نہیں گری تھی کہ مخالف سائیڈ سے آتے دوسرے فیلڈر ان سے ٹکراگئے۔پھر کیا تھا۔زوردار آواز کے ساتھ دونوں ہی بائونڈری کے باہر پڑے تھے،یہ فیلڈرز خوشدل شاہ اور محمد الیاس تھے۔دونوں کو طبی امداد دی گئی۔

اسلام آباد نے ملتان سلطانز کے خلاف 191 رنزکے تعاقب میں 6 اوورز کھیل کر 55 اسکور کئے تھے اوراس کے 2 کھلاڑی آئوٹ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *