| | | |

عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری بھینٹ کام نہ آئی،آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ جیتنے میں ناکام

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری کی بھینٹ دینے کے باوجود آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ جیتنے،جنوبی افریقا کو کلین سوئپ کرنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کی کنفرمیشن لینے میں ناکام رہی ہے۔اتوار کو سڈنی میں پروٹیز نے آخری ٹیسٹ ڈرا کھیل دیا یوں سیریز آسٹریلیا 0-2 سے جیت گیا ہے۔

میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو  پہلی اننگ میں 255 کے اسکور پر آئوٹ کیا۔دن کا جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقا نے 149 رنز6 وکٹ سے اننگ شروع کی اور 4 وکٹوں نے جب دن کے 49 اوورز گزاردیئے،آسٹریلین کو بقای ماندہ 4 وکٹوں کے لئے49 اوورز کروانے پڑے تو میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا۔

چیف سیلکٹرکے گھر قومی ٹیم کی کس لیجنڈ سے ملاقات،شاہد آفریدی رضوان سے کیسے ملے

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو فالوآن کرنے کے بعد دوسری اننگ کھیلنے پر مجبور کیا تو بھی پروٹیز نے کامیابی سے سامنا کیا اور 42 اوورز کی بیٹنگ میں محض 2 وکٹ کھوکر106 اسکور بنائے۔یوں پیٹ کمنز نے میچ ختم ہونے سے 5 اوورز قبل بے نتیجہ میچ کی پیشکش کی جو قبول کرلی گئی۔پروٹیز کیلئے پہلی اننگ میں سائمن ہارمر نے 165 بالز گزاریں۔47 رنزبنائے،کیشو مہارا ج نے 81 بالز پر 53 کئے۔جوش ہیزل ووڈ نے48 رنز دے کر 4 اور پیٹ کمنز نے 60 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا نے پہلی اننگ 475 رنز 4 وکٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔خواجہ 195 رنزپر ناٹ آئوٹ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *