| | | | | | |

وہاب ریاض کا حلف لٹک گیا،مزید تاخیر کیوں،شاہین شاہ کا فینز سے ایک سوال

لاہور،کرک اگین رپورٹ

وہاب ریاض کا حلف لٹک گیا،مزید تاخیر کیوں،شاہین شاہ کا فینز سے ایک سوال۔نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کا حلف لٹک گیا ہے۔پنجاب کی نگران صوبائی کابینہ میں شام قومی کرکٹر وہاب ریاض پی ایس ایل کے لئے مصروف ہونگے،اس سے قبل وہ بنگلہ دیش لیگ میں تھے،حلف نہیں لے سکے تھے۔اب نجی ٹی وی سما کے مطابق وہاب ریاض کا حلف مزید تاخیر کا شکار ہواہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہاب ریاض پی ایس ایل میں مصروف ہونگے،ان کا حلف پی ایس ایل کےبعد لیا جائے۔وزیر اعلیٰ مان گئے ہیں۔

ادھر سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ فینزسے پوچھا ہے کہ  کیسی لگی میری نئی کٹ۔انہوں نے یہ سوال اس لئے پوچھا ہے کہ گزشتہ روزشاہین شاہ نے لاہور قلندرزکی نئی کٹس کی رونمائی کی ہے کو پی ایس ایل 8 کے لئے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 2 طرح کی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *