| | | | | |

کنگز،سلطانز آمنے سامنے،ٹاس ،وقار بال پکرزکی کوچنگ میں ،ٹوڈبلیوزکا مشتاق کے ساتھ ہنسی مذاق

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

وقار یونس بال پکرزکی کوچنگ میں لگ گئے،ٹوڈبلیوزکے ساتھ مشتاق،ہنسی مذاق۔ادھر کنگز اور سلطانز کے میچ کا ٹاس کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔ٹو ڈبلیوز ایک ساتھ،درمیان میں مشتاق احمد آگئے۔ادھر لیجنڈری فاسٹ بائولر وقار یونس بے بال پکرز کی کوچنگ شروع کردی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک جانب کراچی کنگز،دوسری طرف ملتان سلطانز نیٹ پریکٹس میں تھیں۔درمیان میں یہ لیجنڈری پلیئرز اپنی سرگرمیوں میں دکھائی دیئے،جسے میدان میں موجود کرکٹ فینز نے بڑی دلچسپی سے دیکھا۔

پی ایس ایل 8،آج 2 میزبانوں میں سے ایک مہمان،فاتح کراچی یا ملتان

پی ایس ایل 8 میں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز میں میچ کھیلاجارہا ہے۔ٹاس سے قبل میدانی سرگرمیاں دیکھنے لائق تھیں۔وقار یونس جو کہ کمنٹری کے لئے ملتان موجود ہیں،نے باقاعدہ نیٹ انداز میں بال پکرزکو کوچنگ کی،ان کا ایکشن اس طرح چیک کیا کہ انہیں بائولر کے انداز میں دوڑایا،ان سے مکمل بال ایکشن کروایا۔حوصلہ افزائی کی۔

ادھر کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم بھی میدان میں تھے،پھر کیا تھا۔تینوں پرانے دوست اور اپنے وقت کے معتبر ترین کھلاڑی ٹوڈبلیوز اور مشتاق احمد اکٹھے ہوگئے،خوب ہنسی مذاق کیا۔کافی دیر گپ شپ کی۔وسیم اکرم،وقار یونس اور مشتاق احمد کو ایک ساتھ دیھ کر کرکٹ فینز بہت خوش ہوئے۔

یہ بھی یاد رہے کہ مشتاق،وسیم اور وقار کی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 2051 ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *