| | | | | | | | | | | | | | | |

ویسٹ انڈیز کے گرتے پڑتے 153 رنز،ٹی 20 رینکنگ ،2 میچز منسوخ،پیسر باہر،اہم خبریں

 

 

کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ

بارش کے سبب ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کا وارم اپ میچ منسوخ کردیا گیا ہے ۔یوں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہ ہونے کی وجہ سے پریکٹس متاثر ہوئی ہے۔
پاکستانی پیسر محمد عامر بی پی ایل میں سلیکٹ ہوگئے۔سلہٹ کی جانب سے آنے والا سیزن کھیلیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور وارم اپ میچ بھی ختم ہوگیا۔برسبین کی بارش نے پروٹیز اور بنگلہ دیش کا میچ لپیٹ دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے اہم ترین ڈو آر ڈائی میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم گرتے پڑتے7 وکٹ پر 153 اسکور کرگئی ہے۔ہوبارٹ میں ایک موقع پر زمبابوے نے اس کے 6 کھلاڑی 101 اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے۔رومین پاول 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سکندر رضا کی 3 وکٹیں تھیں۔زمبابوے کو جیت کے لئے 154 رنز بنائے ہیں ۔

آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری ہوگئی ہے۔آل رائونڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔محمد نبی سے پہلی پوزیشن پھر چھین لی پے۔
بیٹنگ میں محمد رضوان کا پہلا اور سوریا کمار یادیو کا دوسرا جب کہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔
ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے ،انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ کی 5 ویں پوزیشن ہوگئی ہے ۔
ادھر ٹی 20 ورلڈ کپ سے انگلینڈ کا ایک کھلاڑی باہر ہوگیا ہے۔پیسر ریس ٹوپلی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ورلڈ ٹی 20 کپ نہیں کھیلیں گے ۔ان کی جگہ تیمال ملز کیں گے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *