| | | | | |

قلندرز کااولیاکے شہر کس نے استقبال کیا،کامران اکمل کا قومی سلیکٹر بننے سے انکار

ملتان،کرک اگین رپورٹ

قلندرز کااولیاکے شہر کس نے استقبال کیا،کامران اکمل کا قومی سلیکٹر بننے سے انکار۔لاہور قلندرز کا ملتان پہنچنے پر والہانہ استقبال ہوا۔نجی ہوٹل میں ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اس طرح پی ایس ایل 8 کا میلہ ملتان میں سج گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے لکھا گیا ہے کہ ہمارا قافلہ اولیا  کے شہر ملتان پہنچ گیا ہے۔قلندزر ٹیم اپنی پریکٹس کا آغاز آج سے کرے گی۔13 فروری کو اس کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

لاہور قلندرز کےملتان میں ڈیرے،صفائی مکمل،اسٹیڈیم چمک اٹھا

دوسری جانب پشاور زلمی سے منسلک کامران اکمل نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ اور قومی سلیکشن کمیٹی میں بطور ممبر شامل کئے جانے پر پی سی بی سے معذرت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہوہ فوری طور پر یہ عہدے قبول نہیں کرسکتے۔پی ایس ایل 8 کے لئے ٹی وی تبصرے کا معاہدہ ہے ،اس لئے پی سی بی کے ساتھ مفادات کا ٹکرائو ہوسکتا ہے۔پی ایس ایل کے بعد اپنی دستیابی سے آگاہ کروں گا۔فیصلے کا اختیار پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *