| | |

ورلڈچیمپئن انگلینڈ رنزکا پہاڑ کھڑا کرکے بھی دب گیا،پروٹیز کی دوسری جیت،سیریز بھی لے اڑے

بلوم فائونٹین،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

ورلڈچیمپئن انگلینڈ رنزکا پہاڑ کھڑا کرکے بھی دب گیا،پروٹیز کی دوسری جیت،سیریز بھی لے اڑے۔ایک روزہ کرکٹ بدل گئی۔ورلڈکپ میں براہ راست داخلہ کا جنون،باہر ہونے کے خوف نے پروٹیز میں بجلی بھردی۔عالمی چیمپئن انگلینڈ رنزکے پہاڑ بنانے کے بعد اسی میں دب گیا۔جنوبی افریقا نے اس سے بلند چوٹی کھڑی کرکے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ اپنے نام کیا۔ 3میچزکی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے لی ہے۔

بلوم فائونٹین میں کھیلے گئے میچ  میں مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 342 اسکور کئے۔کپتان جوس بٹلر 94 پر ناقابل شکست تھے توہیری بروک نے 80 رنزبنائے۔معین علی نے 51 رنزبنائے۔اینرچ نورتج نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں پروٹیز ٹیم  نے شروع سے یہ چیلنج قبول کیا۔کپتان تیمبا باووما نے اوپنر کے طور پر سنچری کی۔انہوں نے 109 کئے۔ایڈن مارکرم نے 49 اورڈوسین نے 38 بنائے۔ڈیوڈ ملر  کی 58 کی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ جنوبی افریقا کو  5 بالیں قبل 5 وکٹ کی جیت دلوادی۔اولی سٹون نے 44 رنزدے کر 2 وکٹیں لیں۔

رواں سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔فتح کے بعد جنوبی افریقا 79 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے پیچھے ہے،اگلا میچ جیت کر وہ 89 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن کنفرم کرکے ورلڈکپ 2023 میں داخل ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *