| | | | |

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا سڈنی میں پروٹیز کو ہراکر لاک لگانے کامتمنی

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں اپنی سیٹ کی قریب کنفرمیشن کے لئے جنوبی افریقا کے خلاف ایک اور فتح درکار ہے،اس کا فائدہ اسے یہ ہوگا کہ اس کی آخری سیریز بھارت میں ہوگی،اس کے نتائج زیادہ فرق نہیں ڈالیں گے۔جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ جیت کا بھی ایک اپنا نشہ ہوگا۔

پروٹیز اور کینگرز کا سیریز کا آخری ٹیسٹ 4 جنوری ،بدھ سے سڈنی میں شروع ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے شروع ہونے والا میچ مہمان ٹیم جنوبی افریقا کے لئے یوں اہم ہوگا کہ اس صدی کی اس سے کمزور ترین شکست اسے کینگروز کے دیس میں نہیں ہوئی ہے۔

رن آئوٹ کا ایک اور ڈرامہ،عامر اب رمیز راجہ پر بولنے لگے،بھارتی اننگ سنبھل گئی

سڈنی کی پچ بھارتی پچزکی طرز پر تیار کی گئی ہے تاکہ ٹیم کو اگلے امتحان میں سرخروئی ملے۔مچل سٹارک اور گرین کے ان فٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقا کی شکست کا جواز نہیں ہے لیکن یہ سب ایسا ہوا تو پروٹیز کپتان ڈین ایلجر کی کپتانی بھی  چلی جائے گی۔

آسٹریلیا یہ ٹیسٹ جیت گیا اور پھر بھارت میں تمام 4 میچز ہاربھی جائے تو بھی اس کی مہم 65 فیصد پوائنٹس شرح پر تمام ہوگی اور وہ دوسری ٹیم کے طورپر فائنل کی حقدار ہوگی۔جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا سڈنی ٹیسٹ میک گراتھ کی فائونڈیشن کے تحت پنک ٹیسٹ میچ کہلائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *