| | | | | | | | |

ملتان ،پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں یارک شائر کا وفد ہوگا

 

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

 

یارکشائر کاوئنٹی کا تین رکنی وفد بھی پی ایس ایل کی اوپننگ تقریب دیکھے گا۔

یارکشائر کاؤنٹی کا تین رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔ ثمین رانا سی ای او لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ وفد کی قیادت انگلش کاؤنٹی کے ڈپٹی چیئر ٹریور اسٹرین کررہے ہیںں غیرملکی وفد پانچ روزہ دورے میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ آفس کا دورہ کرے گا، جہاں وہ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور قلندرز عاطف رانا سے ملاقاتیں کرے گالاہور میں ملاقاتوں کے بعد تین رکنی وفد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی خصوصی دعوت پر اتوار کی شام کو ملتان پہنچے گا۔

وفد ملتان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب دیکھے گا۔ وفد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین ہونے والا میچ بھی براہ راست دیکھے گا۔ یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے تین رکنی وفد کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش ہیں،یہ دورہ دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کی نئی راہیں کھولے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *