| | | | | | |

زلمی نے انضمام کو شرمندہ کروادیا،بابر اعظم برے پھنسے،ناکام،باربی کیومیں آگے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

زلمی نے انضمام کو شرمندہ کروادیا،بابر اعظم برے پھنسے،ناکام۔پی ایس ایل 8 میں جمعہ کو ملتان سلطانز نے رواں ایونٹ کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔ایک روز قبل انضمام الحق نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خود فیلڈنگ کی کوچنگ کروائی ہے لیکن بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنے والی زلمی الیون نے اپنے کوچ کی لاج نہ رکھی۔دوسری جانب زلمی کے کپتان بابر اعظم ناکام ہوگئے۔احسان اللہ کے ہاتھوں ایل بی ہوئے۔ریویو پر ان کا آئوٹ چھینا گیا،اس سے قبل حارث کا کیچ ڈراپ ہوا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں  پشاور زلمی کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم ملتان سلطانز کو کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا۔سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان کی جانب سے شاندار آغاز کیا گیا، دونوں بیٹرز نے کھل کر گراؤنڈ کی چاروں جانب شاٹس کھیلے، اور 37 گیندوں پر پارٹنر شپ کی مد میں 50 رنز جوڑے۔شان مسعود نے 25 گیندیں کھیل کر 20 رنز بنائے، اور ان کا ساتھ محمد رضوان نے دیا، انہوں نے 42 گیندیں کھیل کر 66 سکور بٹورے۔ان کی اننگ کی شاندار بات 9 چوکے ، 1چھکا تھا۔انہوں نے 23 گیندیں کھیل کر اپنی ففٹی مکمل کی۔
گزشتہ میچ کی بہترین بلے باز روسو رائیلی نے شاندار ففٹی مکمل کی، اور 36 گیندوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2، سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

زلمی کےکھلاڑی باربی کیو کے شوقین نکلے ،ملتان کے معروف باربی کیو برآنڈ پر پہنچ گئے
بتایاگیاہے کہ پشاورزلمی نے جمعہ کی شپ ملتان کے درباری باربی کیوپر ڈنر کیا جہاں ان کومٹن کے کباب تکوں اور پراٹھوں سے تواضع کی گئی کھلاڑیوں میں بابراعظم ،ڈیرن سیمی سیمت 9 کھلاڑیوں نے ڈنرہوٹل سے باہرکیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *