ایشیا کپ ٹرافی تنازع،بھارت کی نئی حکمت عملی،پی سی بی کے پاس ایک موقع موجود،میٹنگ شیڈول آگیا۔آئی سی سی میٹنگ شیڈول کے مطابق دبئی میں 4 سے 7 نومبر تک ہوگی۔ایشیا کپ ٹرافی دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے آفس میں موجود ہے اور وہاں اس کی حفاظت کیلئے آفس میں 2 لوگ ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ میری اجازت کے بغیر ٹرافی کہیں نہیں جائے گی۔بھارت کیلئے عزت کا مسئلہ بنا ہے اور پاکستان کو کوئی پرواہ نہیں لیکن اب اگلے ایام ہنگامہ خیز ہونگے۔بھارت نے نیا لائحہ عمل بنالیا ہے اور محسن نقوی کے پاس پلان لیٖفٹ کرنے کا موقع موجود ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پانچ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان غیر حل شدہ معاملے پر غور کریں گے اور کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ ان کی ملاقات آئندہ ماہ کے آوائل میں شیڈول ہے۔دبئی میں آئی سی سی کی سہہ ماہی میٹگ کی سائیڈ لائن پر یہ بات ہوگی۔
سوال یہ ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی میٹنگ میں آئیں گے یا نہیں، اگر نقوی میٹنگ میں نہیں آئے تو معاملات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ نقوی شرکت کریں گے۔ درحقیقت وہ جولائی میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس سے دور رہے تھے، اور اے سی سی کے اندر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہر ممکن امکان ہے کہ وہ ایک بار پھر 4 سے 7 نومبر کو ہونے والی میٹنگ میں اپنا نمائندہ بھیجیں۔
ایسی صورت میں تعطل برقرار رہ سکتا ہے اور ٹرافی اے سی سی کے دفتر میں رہ سکتی ہے۔قسمت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ بی سی سی آئی صورتحال پر کیا رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ بی سی سی آئی بے بس نہیں ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم صحیح طریقے ٹرافی سے حاصل کرے۔
بی سی سی آئی حکام نے کہا کہ میٹنگ میں کچھ وقت باقی ہے،بورڈ مقررہ وقت پر اپنے اگلے لائحہ عمل کا تعین کرے گا۔
بھارت نے گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا لیکن اس نے موقع پر موجود اے سی سی کے صدر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا۔نتیجہ میں ٹرافی ان کو نہیں ملی۔
