آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،گالے میں کل سری لنکا نیوزی میچ کا آغاز،پلیئنگ الیون
| | | | |

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،گالے میں کل سری لنکا نیوزی میچ کا آغاز،پلیئنگ الیون

گالے،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا،پہلا ٹیسٹ ،گالے،18 ستمبر بروز بدھ سے روزانہ صبح ساڑھے 9 بجے

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شہ،گالے میں کل سری لنکا نیوزی میچ کا آغاز،پلیئنگ الیون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ کی اہم ترین سیریز کل سے شروع ہورہی ہے۔نیوزی لینڈ دورہ سری لنکا پر ہے۔میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے جس میں اسپنر رمیش مینڈس کی ایک سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں آل پیس اٹیک کو میدان میں اتارا اور حالات میں تبدیلی کے ساتھ اب انہوں نے دو لیڈ اسپنرز کا انتخاب کیا ہے۔  پربت جے سوریا پلیئنگ الیون میں واپس آئے۔

سری لنکا الیون: دیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، دنیش چندیمل، اینجلو میتھیوز، کامندو مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا (کپتان)، کوسل مینڈس، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو۔

سری لنکا نے انگلینڈ میں آخری ٹیسٹ میچ جیتا تھا،یوں اب اسے نفسیاتی برتری بھی ہوگی۔2 میچزکی سیریز جیتنے سے نیوزی سری لنکا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آسکتا ہے۔نیوزی لینڈ جو اس وقت 50 فیصد شرح کے ساتھ اوپر ہے،وہ انگلینڈ سے بھی نیچے گرسکتا ہے۔

گال میں تمام 5 روز بارش کی پیش گوئی ہے اور وکٹ اسپنرز کو مدد دے گی،ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔گال میں نیوزی لینڈ نے جو اب تک 4 ٹیسٹ میچزکھیلے ہیں،تمام ہارے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *