نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل کے سابق کھلاڑی کو 40 لاکھ میں میچ فکسنگ کی پیشکش،کرکٹر نے پولیس اسٹیشن رپورٹ کروادی۔
ساتھ میں بی سی سی آئی کو اطلاع کردی۔بھارتی بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ حرکت میں آگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے بیٹر آر ستھیش کو فکسر نے سوشل میڈیا پر کیچ کرلیا ۔اسے 40 لاکھ بھارتی روپے کے عوض میچ فکسنگ کرنے کی پیشکش کی ہے۔فکسر کا نام بونی آنند بتایا گیا ہے ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق آنند نے یہ بھی کہا کہ مزید 2 کرکٹرز بھی میچ فکسنگ کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔
کرک انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ اس نے 40 سالہ کرکٹر سے جب یہ پوچھا کہ کون سا میچ۔کرکٹر نے بتانے سے گریز کیا ہے ۔
آنند اس وقت آئی پی ایل لیگ تو نہیں کھیل رہے ہیں لیکن تامل لیگ سے منسلک ہیں۔