آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں آسٹریلیا کی مہم تمام ہوئی .سپر 12 گروپ 1 کے اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر دہری کامیابی پالی.
پہلی یہ کہ اپنے پوائنٹس کی تعداد 8 کرکے دوسری پوزیشن.دوسری فتح اس کا نیٹ رن ریٹ کا بہتر ہونا ہے.
اب تھوڑی دیر بعد جنوبی افریقہ کو جو انگلینڈ میں چیلنج درپیش ہے. اس میں کامیابی کے ساتھ بڑا مارجن بھی ضروری ہوگیا ہے. فی الوقت آسٹریلیا کے سیمی فائنل کهیلنے،پاکستان کے مقابل آنے کے روشن امکانات ہوگئے ہیں.
ابو ظہبی میں کهیلے گئے میچ میں کینگروز نے 158 رنز کا ہدف 22 بالیں 2قبل وکٹ پر پورا کرلیا. اس طرح اہم میچ 8وکٹوں سے اپنے نام کیا.اننگ کی خاص بات یہ تھی کہ کپتان ایرون فنچ 9 کرسکے. ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی تیز ترین ففٹیز کی بدولت ساری مشکل حل ہوگئی. وارنر 89 اور مچل مارش 53پر ناقابل شکست گئے.
اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 157 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی.