چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیسری صبح پاکستانی کیمپ کے لئے اچھی شروع نہیں ہوئی۔145 رنزبناکسی نقصان کے اپنی مہم شروع کرنے والی گرین کیپس ٹیم کو 3 بڑے جھٹکے لگے۔ناقابل شکست اوپننگ شراکت آتے ہی ٹوٹ گئی۔ایک رن کے اضافے کے ساتھ کل کے ہی اسکور پر کھیلنے والے عبد اللہ شفیق آئوٹ ہوگئے۔ان کی اننگ 52 پر تمام ہوئی۔انہوں نے166 بالز کھیلیں۔یہ ان کی ڈیبیو اننگ تھی۔پاکستان نے ایک روز قبل 57 اووز بیٹنگ کی تھی،اس میں قریب آدھے اوورز اسی نوجوان نے کھیلے۔28 اوورز کے قریب کھیلنے والے عبد اللہ شفیق کے 52 رنزاگر قابل تعریف ہیں ،تو کرنے والے ضرور کریں۔
شعیب اختر حسن علی کے بال سے ناخوش،غائب ہونے پر راضی،ٹیم کو پھر بھی سنادیں
پاکستان کے لئے ایک اور بڑا نقصان اظہر علی کی شکل میں ہوا۔وہ حسب عادت صفر پر گئے۔تیج الاسلام کی پہلی ہی بال پر گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔تجربہ کار بیٹرکا یہ معمول ہے کہ ہر سیریز کا آغاز ایسے ہی کرتے ہیں۔پھر کسی ایک اننگ میں سلوترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرکے ہاف سنچری جیسی اننگ کھیل جائیں گے اور سال بھر کے لئے ناگزیر ہونگے۔کپتان بابر اعظم بھی 10 رنز بناکر حسن مرزا کی بال پر بیلز اڑواگئے،یہ بڑا نوصان ہوا۔
پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف کھیل رہی ہے۔صبح کے پہلے 8 اوورز میں 5 رنزبناسکی۔فواد عالم وکٹ پر موجود تھے۔اس سے قبل عابد علی نے دن کے 9 ویں اوور میں باقی ماندہ 7 اسکور کرکے اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔پاکستان نے 3 وکٹ پر 172 اسکور کرلئے تھے۔عابد علی 108 اور فواد 2 پر تھے۔