دبئی،کرک اگین رپورٹ
لیں جی،ویرات کوہلی کی سنچری افغانستان نے بنوالی ۔ساڑھے 3 برس بعد سابق بھارتی کپتان انٹر نیشنل کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔کوہلی کی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں یہ پہلی سنچری بھی ہے۔
کوہلی نے 53 بالز پر تھری فیگر اننگ مکمل کی۔وہ 61 بالز پر 122 رنز کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے،انہوں نے 12چوکے 6 چھکے لگائے۔
کپتان کے ایل راہول کے ساتھ پہلی وکٹ پر 119 رنز کی شراکت بھی بنائی۔روہت شرما آج کا میچ نہ کھیلے کوہلی کا نمبر تبدیل ہوا،اسکور کے نمبرز کو پر لگ گئے۔راہول 62 رنز بناکر گئے۔یوں بھارت نے ایشیا کپ سپر 4 کے میچ میں افغانستان کے خلاف ڈبل سنچری سے زائد 2 وکٹ پر 212 رنز بنائے ۔
فرید احمد جن کا رات آصف علی سے جھگڑا ہوا تھا وہ 57 رنز کی مار کے ساتھ 2 وکٹ لے سکے۔
افغانی ٹیم درگت بنتی،بائولرز مارکھاتے بھی بھارتیوں کے سامنے شریف بچے بنے رہے ۔