فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
امریکا کو 2 برس قبل ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کا سٹیٹس ملا تھا۔اب تک اس نے 15 میچز کھیلے تھے۔ان میں سے7 میں کامیابی حاصل کی۔5 میچزمیں ناکامی ہوئی تھی۔یہ کوئی بری شروعات نہیں ہیں۔یواے ای،برمودا،پاناما،کینیڈا وغیرہ کے خلاف اسے مواقع ملے تھے۔پہلی بار اس کا ٹیسٹ سٹیٹس رکھنے والے ملک سے ٹاکرا ہوا۔اس نے اس کا سٹیٹس الٹ ڈالا۔
جی ہاں!امریکا نے فلوریڈا میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹر نیشنل میچ میں ٹیسٹ درجہ رکھنے والی آئرلینڈ ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی ہے۔لوڈر ہل میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس امریکا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 188 کا بڑا مجموعہ سیٹ کردیا۔گندی شروعات تھیں۔16 پر اس کے 4 ٹاپ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ایسے میں گجانند سنگھ اورسوشانت مڈانی نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلیں۔5 ویں وکٹ پر 110 رنزکا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کو وننگ ٹریک پر لے گئے۔سنگھ نے 65 اورمدانی نے 50 کی اننگز کھیلیں۔مارٹی کین نے تو 15 بالز پر 39 رنزبٹور لئے۔آئرلینڈ کے بیری میکارٹھی نے عمدہ گیند بازی کی۔30 رنزکے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
جواب میں آئرش ٹیم تجربہ کار پلیئرز کے باوجود ہدف حاصل نہ کرسکی۔کپتان اینڈی بلبرائن 4 ہی کرسکے۔پال سٹرلنگ نے 31 کے اسکور کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کی۔کوڑتز کمفر17 ہی کرسکے۔شین گیٹکیٹ19 کرکے گئے۔لورکن ٹکر نے ہاف سنچری کے ساتھ مزاحمت کی لیکن انکا سٹرائیک ریٹ اچھا نہ تھا۔ نتیجہ میں وہ 49 بالز پر 57 کرکے ناقابل شکست گئے۔آئرلینڈ کی اننگ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 162 اسکور کے ساتھ تمام ہوئی۔مہمان ٹیم کو 26 رنز کی شکست ہوگئی۔پٹیل،نیٹرا والکر اور علی خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔