لاہور،چٹاگرام،کان پور:کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن اپنے نام کرلیا،جس طرح پاکستان نے کم بیک کیا ہے،اچھا کام کیا ہے،اسے کہتے ہیں کہ سخت جواب دے دیا۔انضمام الحق کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش نے اگر 2 سیشن جیتے تھے تو پاکستان نے تینوں سیشنز اڑالئے۔حسن علی نے شاندار کام کیا۔سال میں 5 بار 5 وکٹ لے چکے ہیں۔حسن علی سال کی چھٹی ایسی کارکرگی دکھاکر وقار یونس کا ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں۔
پاکستان کو اب کتنا ہدف ملے گا،انضمام الحق نے بتادیا،کیویز کے لئے بھیایک پیش گوئی
سابق پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ بنا کوئی ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ لئے عبد اللہ شفیق کی اچھی بیٹنگ جاری ہے۔اتنے عرصے بعد موقع ملا،اس کی تعریف بنتی ہے۔یہ کل اپنے ڈیبیو کی اننگ کو 100 میں بدل دے۔پاکستان میرے خیال میں 500 سے زائد اسکور کرسکتا ہے۔پاکستان کل کے بعد اگلے روز کا بھی آدھا دن کھیلے تو میچ آسانی سے جیت جائے گا۔
انضمام نے کان پور ٹیسٹ پر بھی اپنے یوٹیوب چینل پر بات کی ہے کہ بھارت نے زبردست کم بیک کیا۔اکسر پٹیل نے 5 وکٹ لے کر کام کردیا۔بھارت کے خلاف کیویز کو لیڈ لینی چاہئے تھی لیکن الٹا بھارت برتری لے گیا۔اب بھارت نے اگر 250 اسکور بھی کرلئے تو میچ اس کا ہوجائے گا۔نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز جو برتری بنائی تھی،وہ انہوں نے ضائع کردی ہے۔