دبئی،کرک اگین رپورٹ
File Photo
انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان ٹیم کی شرکت کا فیصلہ ہوہی گیا۔گزشتہ روز اس کی شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔ویزا مسائل کے سبب اس کے وارم اپ میچز منسوخ کردیئے گئے تھے۔آئی سی سی نے کل مداخلت کرتے کہا تھا کہ اس کے بارے میں ہم قریب سے دیکھیں گے۔
منگل کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے مسائل حل ہوگئے ہیں۔افغانستان انڈر 19 ٹیم ویسٹ انڈیز میں شیڈول انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی،۔ٹیم کی فلائٹ اب کل 12 جنوری کو ہوگی۔دبئی سے اڑان بھرے گی۔
آئی سی سی کا افغانستان کے حوالہ سے اہم فیصلہ آگیا
افغانستان یوتھ ٹیم 31 دسمبر سے عرب مارات میں مقیم تھی،جب اس نے ایشیا کپ انڈر 19 کا آخری میچ کھیلا تھا۔12 روز سے اس کے کھلاڑی تباہ حالی کا شکار ہیں،اب ویسٹ انڈیز اس روز لینڈنگ ہوگی جب ورلڈ کپ شروع ہونا ہوگا،پہلا میچ 14 جنوری کو ہوگا۔
افغانستان کا یہ 7 واں انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگا۔گروپ سی میں شامل ہے،جہاں پاکستان کی ٹیم بھی شریک ہے۔اسے پریکٹس میچز اب نہیں ملیں گے۔