ٰImage Source : Twitter
کرک اگین رپورٹ
انگلش کائونٹی چیمپئن شپ 2021 کا ٹائٹل واروکشائر کائونٹی نے جیت لیا ہے،اس نے 9 سال بعد کوئی کائونٹی ایونٹ جیتا ہے،2012 سے وہ مسلسل ناکام چلا آرہا تھا۔اس نے آخری میچ میں سمرسیٹ کو 118 رنز سے ہرادیا۔اس میچ میں ملٹی پل پرفارمرز دکھائی دیئے۔اہم ترین بات ایک اور ہے۔
پاکستانی پیسر محمد عباس کی کائونٹی ہمپشائر یہ ایونٹ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی اور ایسا لگتا تھا کہ اس سال وہ چیمپئن بنے گی۔بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا۔یوں پاکستانی پیسر کے بہت زیادہ چمکنےکا موقع ہاتھ سے نکل گیا۔ہمپشائر کائونٹی کو اس کی بیٹنگ لائن نے مایوس کیا۔دونوں اننگز میں اس کے ہٹررز فلاپ رہے۔اب یہ دیکھیں کہ چیمپئن شپ کا فائنل میچ ہو۔ٹیم 143 اور 198 تک محدود ہو تو کیا ہوسکتا ہے۔یہ بھی محمد عباس ہی تھے جن کی5 وکٹوں کی وجہ سے لنکا شائرٹیم 143 تو کیا 141پر گرگئی تھی۔عباس دوسری اننگ میں ایک وکٹ بھی نہ لے سکے اور لنکا شائر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے میچ جیت لیا۔اس شکست کے باوجود واروکشائر چیمپین نہیں بنی،بس اس کا راستہ کلیئر ہوا۔نتیجہ میں میچ جیتنا ضروری تھا جو اس نے 118 اسکور کے فرق سے جیت لیا۔
اس سال کی کائونٹی کرکٹ میں محمد عباس 10میچزکی 18 اننگز میں 41 وکتوں کے ساتھ 12 ویں ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔ناٹنگھم شائر کے فلیچز 13میچزمیں 66 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔