دبئی ،کرک اگین
یہ کیسا اتفاق ہے اور یا پھر کیسا اثر ،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور اس کی ٹیم کے فیصلے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو سر جھکانا پڑتا ہے۔یہ نہایت ہی کمال بات ہے۔اب آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ ہے۔خطے کے حالات سب کے سامنے ہیں،ایسے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ ٹی 20 کپ میں گھٹنا ٹیک احتجاج کریں گے۔
یہ ناقابل یقین بات لگتی تھی،آئی سی سی ایونٹ میں یہ اتنا آسان نہیں ہوتا کہ اجازت مل جائے اور ویسے بھی یہ علامتی احتجاج امریکا میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام کے رد عمل میں ہے۔بلیک لائیو میٹر کمپین کا گزشتہ سال کا سلسلہ ہے اور کسی حد تک امریکا کی پالیسیوں کے خلاف بھی ہے۔
ابھی اتنا ہی کافی تھا کہ منگل کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل اس احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔اس طرح دونوں ٹٰیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے افتتاحی میچ میں گھٹنا ٹیک احتجاج ریکارڈ کروائیں گی۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی پلاننگ وکمبی نیشن طے،کوہلی کا بیٹنگ نمبر سیٹ
گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے دورہ انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سےا س کا آغاز ہوا تھا۔کرک اگین تحقیق کے مطابق آئی سی سی نے اس کی باقاعدہ منظوری نہیں دی ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ویسٹ انڈیز پورے ایونٹ میں یہ پریکٹس جاری رکھے گا یا پہلے میچ کی حد تک ہوگا،باقی ٹیمیں بھی اسے جوائن کریں گی یا نہیں۔اس پر خاموشی ہے۔