کرک اگین رپورٹ
File Photo.Getty Images
انگلینڈ کے لئے جوفرا آرچر کے حوالہ سے خوفناک خبر،امریکی ٹیم کو کورونا،بنگلہ دیش کی نئی اپ ڈیٹ۔آئر لینڈ اور امریکا کی کرکٹ سیریز کو کووڈ 19 نے متاثر کردیا ہے۔یہ سیریز امریکا میں شیڈول ہے،اس سے قبل امریکا کے ٹاپ 4 پلیئرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔میچز فلوریڈا میں شیڈول ہیں اور پہلا مقابلہ 22 دسمبر کو ہونا ہے۔
ایک جانب انگلینڈ مسلسل شکستوں کے گرداب میں ہے تو دوسری طرف اس کے لئے اچھی خبریں نہیں ہیں۔جوفرا آرچر انگلینڈ کے صف اول کے پیسر ہیں،ان کے حوالہ سے تشویشناک خبر موجود ہے،گزشتہ کئی ماہ سے وہ انٹر نیشنل کرکٹ سے باہر ہیں۔اب اگلے کئی ماہ مزید بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
یارک شائر کائونٹی کا قلندرز سے تاریخی معاہدہ,لاہور میں میچ شیڈول
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ جوفرا آرچر کی کلائی کی انجری میں زیادہ بہتر نہیں ہوئی ہے۔وہ اگلے سال جون تک ایکشن میں نہیں آسکیں گے۔ان کی کلائی کا ایک اور آپریشن اب ہونا ہے۔اس سے قبل وہ توقع کررہے تھے کہ جنوری 2022 میں ویسٹ انڈیز کے دورے میں سلیکٹ ہوجائیں گے ،اب جون تک انہیں باہر بیٹھنا ہوگا۔آرچر اگر جون میں کھیل گئے تو ایسا 15 ماہ بعد پہلی بار ہوگا کہ وہ کوئی انٹر نیشنل میچ کھیلیں۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کل 22 دسمبر سے نیوزی لینڈ میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔پہلا ٹیسٹ میچ یکم جنوری 2022 سے شروع ہوگا۔