اسلام آباد،دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image Twitter
انگلینڈ کی ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے ایسے بیان دیا ہے کہ جیسے انہوں نے شہریت ہی تبدیل کرلی ہو۔بات ہی ایسی کی ہے کہ پاکستانی حیران بھی ہوئے ہیں اور بہت خوش بھی۔
انگلینڈ کا حساب چکتا،نیوزی لینڈ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں،کرک اگین پیش گوئی سچ
بدھ کی شب انگلش ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہارکر ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر ہوگئی،اس کے فوری بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نےٹویٹ کردیا۔ٹرنر کہتے ہیں کہ اب ساری امیدیں پاکستان سے وابستہ ہوگئی ہیں۔انگلش ٹیم میچ ہارگئی ہے۔پاکستان کے لئے ورلڈ ٹی 20 ابھی باقی ہے،اس کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہوگا۔مجھے پاکستانی ٹیم سے اب امیدیں ہیں کہ وہ جیتے اور آگے بڑھے۔
بدھ کی شب ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ نے انگلیند کو 5 وکٹ سے ہراکر ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر نکال دیا ۔