کرک اگین اسپیشل ڈیسک
آج ایشیا کپ فائنل ہے،تھوڑی دیر بعد دنیائے کرکٹ پر اس کے حوالہ سے اپ ڈیٹ ہونگی،اس سے قبل یہاں ہم دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہیں،ساتھ میں ایشیا کپ فائنل کی ضمنی اپ ڈیٹ بھی شامل کریں گے۔
اوول ٹیسٹ جاری ہے۔چوتھے روز انگلینڈ نے بڑی برتری کا موقع گنوادیا ہے۔اب جنوبی افریقا کو واپسی کا موقع ملا ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ 5 روزہ ٹیسٹ 3 دن کا ہے،کل آخری دن ہوگا۔آج میچ کا دن شروع ہوتے ہی انگلش ٹیم 154 رنز 7 وکٹ سے 158 رنز آل آئوٹ ہوگئی،اسے صرف 40 رنزکی سبقت ملی۔پروٹیز پیسر مارکوجانسن نے 12 اوورز 2 بالز پر صرف 35 رنزدے کر کیریئر میں پہلی 5 بار5 وکٹیں لیں۔
جواب مین جنوبی افریقا نے دوسر اننگ کا بااعتماد آغاز کردیا ہے۔بناکسی نقصان کے 40 رنزبناکر انگلینڈ کی برتری ختم کردی ہے۔10 وکٹیں باقی ہیں۔
ادھر کیریز میں اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے کھیلنے والے آسٹریلین کپتان ایرون فنچ پھر ناکام رہے۔5 رنزہیکرسکے،یوں الوداعی میچ بھی ان کی ناکامی سے عبارت رہا۔البتہ سٹیون سمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی ہے اور105 رنزبنائے ہیں۔آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 267 اسکور کئے ہیں۔جواب میں نیوزی لینڈ کی33 اوورز میں 139 رنزپر 5 وکٹیں گرگئی ہیں۔
پاکستان یا سری لنکا،ایشین کرکٹ ٹائیگر کون،ایشیا کپ فائنل آج
ادھر ملتان کے قومی ٹی 20 کپ کے دوران سندھ کے ہیڈ کوچ اور اس کے کپتان میں شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔ہیڈ کوچ غلام علی اپنی مرضی چلارہے ہیں۔کپتان سعود شکیل نے کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔یہ خبریں اب سوشل میڈیا پر عام ہیں۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان کے لئے ایشیا کپ فائنل کے حوالہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیم جیتے گی۔
ادھر ایشین کرکٹ کونسل نے لیجنڈری کپتان عمران خان کے تاریخی الفاظ لکھ کر ٹوئٹ کیا ہے کہ بڑے میچ کی اصل گیم پریشر پر قابو پانا ہے،جس نے دبائو جھیل لیا،اس نے ٹائٹل جیت لیا،ساتھ میں عمران خان کی ورلڈکپ 1992 کی یادگار تصویر بھی شیئر کی ہےْ