دبئی,کرک اگین رپورٹ
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کے بارے میں اہم اعلان کردیا ہے۔ملک میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے،خواتین کرکٹ پر پابندی کے اعلان کے بعد افغانستان کی آئی سی سی میں مستقل رکنیت خطرے میں ہے۔یہی وجہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے اگلے ماہ نومبر میں اپنے ہاں شیڈٖول واحد ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔
پیرکو آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹوجیف الارڈک نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان معمول کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت کرے گا،اس پر کسی بھی نوعیت کی کوئی پابندی یا بندش کی بات نہیں ہے۔انہوں نے اس سے اگلی بات کر کے خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا ہے۔الارڈک کہتے ہیں کہ ہم کرکٹ آسٹریلیا سے بات کریں گے کہ باہمی سیریز کو متاثر نہ کریں۔اس سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے شیڈول پر اثر پڑے گا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ آئی سی سی افغانستان کرکٹ کوسپورٹ کررہا ہے۔
آئی سی سی کی اہم ترین بورڈ میٹنگ اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو دبئی میں ہے۔اس مین یہ ایجنڈا شامل ہوگا کہ افغانستان پر پابندی لگائی جائے یا نہیں،چونکہ اس نے اپنے ہاں خواتین کرکٹ پر پابندی لگا کر خلاف وزری کی ہے۔
آئی سی سی کے آج کے اعلان سے لگتا ہے کہ فوری طور پر افغانستان پر پابندی کا کوئی امکان نہیں ہے۔اس کا ٹیسٹ سٹیٹس برقرار رہے گا۔