دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کا فیصلہ آگیا،آصف علی اور فرید خان بڑی سزا سے محفوظ۔آئی سی سی کا فیصلہ آگیا۔ایشیا کپ 2022 کے میچ میں جھگڑا کرنے والے پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑی آصف علی اور فرید خان بڑی سزا سے بچ گئی۔رات کے میچ کے ریفری نے دونوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی نے یہ سزا بھارت اور افغانستان کے میچ کے دوران سنائی ہے۔دونوں میں میچ کی دوسری اننگ کے 19 ویں اوور میں جھگڑا ہوا تھا۔
خیال تھا کہ بیٹ اٹھانے اور ہاتھ اٹھانے کے اشارے پر آصف علی پر ایک سے 2 میچزکی پابندی لگ سکتی ہے،یہی معاملہ افغان پیسر فرید خان کے ساتھ بھی ہوتا۔
آصف علی کا بیٹ اٹھانا ہیڈ لائنز،افغانستان سے پابنندی کی آوازیں اٹھ گئیں
آئی سی سی میچ ریفری نے گزشتہ رات میچ کے بعد سماعت کی تھی،فیصلہ محفوظ کیا تھا ،آج سارا دن نہیں سنایا۔فرید خان بھارت کے خلاف آج کھیل رہے ہیں۔
رات گئے میچ کے دوران فیصلہ آیا ہے کہ صرف جرمانہ کیا جاتا ہے۔علی اور فرید احمد کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔
جوڑی کو 19ویں اوور کی پانچویں ڈیلیوری کے بعد ہونے والے جھگڑے کے بعد میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔