Image Source:Twitter
کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2021 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔اتوار کی شب کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 6 وکٹ پر 165 رنزبنائے۔اننگ کی خاص بات ویرات کوہلی کے 51 رنز تھے۔وہ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز بھی مکمل کرکئے۔انہوں نے 51رنزکی اننگ کھیلی۔اصل تڑکا گلین میکسویل نے لگایا جب 37 بالز پر 56 رنز بنانے میں وہ کامیاب رہے۔کوہلی نے ان سے زیادہ 42 بالیں کھیلی تھیں۔
ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ نے 3 وکٹ تو لئے لیکن ساتھ میں 36 رنزبھی دیئے۔جواب میں اس کا آغازتو بہت اچھا تھا جب 7 ویں اوور تکبناکسی نقصان کے 57 رنزبنالئے تھے۔یہاں پر کوئنٹن ڈی کاک 24 اور اس کے بعد کپتان روہت شرما43 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو اننگ گر کر رہ گئی۔اگلے آئوٹ ہونے والے8 کھلاڑی ڈبل فیگر کو بھی نہیں پہنچ سکے ۔
ممبئی انڈینز کو پورے اوورز کھیلنا بھی مشکل پڑگیا تھا،آخر میں اس کے کھلاڑی وکٹ بچاتے نظر آئے۔اس میں بھی وہ کامیاب نہیں ہوئے اور 11 گیبندیں قبل 111پر باہر چلے گئے۔ہرشل پٹیل نے 4 اور چاہل نے 3 کھلاڑی آئوٹ کئے،پٹیل کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔اس فتح کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔کوہلی الیون نے 54 رنزکی بڑی کامیابی اپنے نام کی۔