نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2021 ختم ہوئے ابھی ایک ماہ اور کچھ روز ہی ہوئے ہیں کہ بھارتی بورڈ نے اگلے سال کی لیگ کی تاریخیں سیٹ کردی ہیں۔انڈین پریمئر لیگ 2022 اس کا 15 واں ایڈیشن ہوگا جو 2 اپریل سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔اتفاق یہ بھی ہے کہ گزشتہ 2 ایونٹس بھارت میں نہیں کھیلے جاسکے۔2020 کا ایڈیشن ستمبر،اکتوبر اور نومبر میں یو اے اے میں ہوا تھا۔اس سال لیگ بھارت میں شیڈول کے مطابق شروع ہوئی۔کوروناکی وجہ سے ملتوی ہوئی،اس کا باقی آدھا حصہ ستمبر،اکتوبر میں یو اے ای میں مکمل ہوا۔
علم نہیں بابر اعظم بڑا کپتان بن پائے گا یا نہیں،سرفراز احمد کو معاف کردو،شعیب اختر کی گہری باتیں
آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں 8 کی بجائے 10 ٹیمیں ہونگی۔نتیجہ میں 60 کی بجائے 74 میچز کھیلے جائیں گے،دورانیہ بھی 60 دن سے اوپر جائے گا،فائنل جون کی 4 یا 5 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹر زکے ساتھ دنیا بھر کے ٹاپ پلیئرز اس میں شامل ہونگے۔پہلے یہ لیگ مئی میں ختم ہوجاتی تھی۔جون تک جانے کی وجہ سے متعدد انگلش پلیئرز کو کائونٹی کرکٹ میں مشکلات پیش آئیں گی۔