لاہور،کرک اگین اسپیشل رپورٹ
Getty Images
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد ایک اور ملک نے بھی دورہ پاکستان کی حامی بھرلی،اہم دستاویزات پر دستخظ،باقاعدہ اعلان اگلے ایک ہفتہ میں ہوگا۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پلان پہلے سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ طے ہورہے ہیں۔جب تک عمل نہیں ہوگا،فینز کو ہر گز یقین نہیں آئے گا۔
کرک اگین ذرائع نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے ساتھ بھی پاکستان کرکٹ کے معاملات ڈاکو مینٹیشن مراحل سے گزرنے کے بعد فائنل ہوگئے ہیں،بس رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اس ہفتہ دبئی روانہ ہورہے ہیں،جہاں وہ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے،ساتھ میں نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے مل کر جاری معاملات کو حتمی ٹچ دے کر وہاں سے باقاعدہ اعلان کریں گے۔
بڑی خبر،انگلینڈ نے ازالہ کردیا،پاکستان کا دورہ طے،اضافی میچز
ذمہ دار ذرائع کے مطابق کیوی ٹیم نے اگلے سال نومبر،دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،اس میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ون ڈے سیریز بھی شامل تھی لیکن اس سال ستمبر میں کیوی ٹیم نے عین وقت پر راولپنڈی میں ایک روزہ سیریز ختم کی،یہی نہیں ساتھ میں ٹی 20 سیریز بھی لپیٹ دی تھی،اس کے بعد سے دونوں ممالک کے حکام میں سرد مہری زیادہ ہوگئی ہے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ کیوی ٹیم مسلسل 2 سال پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔2022 کے آخر میں ٹیسٹ سیریز ہوگی۔2023 میں محدود اوورز کی سیریز رکھی جائے گی۔3 ایک روزہ میچز کو 5 ون ڈے میچزمیں تبدیل کیا جائے گا،ساتھ میں ٹی 20ا نٹر نیشنل میچز بھی رکھے جائیں گے۔
ایک اور ذرائع نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ سپر لیگ کے شیڈول کی سختی کے باعث کیوی ٹیم کی یہ تینوں سیریز اگلے سال کے آخر میں اور پھر مارچ 2023 میں کروانے کی بات چیت بھی ہوئی ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کے ساتھ 5 ون ڈے اور 4 ٹی 20 میچز ایک ساتھ کروادیئے جائیں،اس بارے میں حتمی اعلان رمیز راجہ کیوی کرکٹ حکام کے ساتھ دبئی میں کریں گے۔