گالے،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا آج آغاز،پاکستان کی نگاہیں،ٹیبل پوزیشن اہم۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل مچانے کے لئے اہم ترین ٹیسٹ سیریز کا آج آغاز ہونے جارہا ہے۔یہ ایسی سیریز ہے کہ جس پر کئی ممالک کی نگاہیں ہیں،ساتھ میں پاکستانی ٹیم کی خصوصی نظر بھی،اس کے فوری بعد اسے سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلنی ہے اور وہ بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے نہایت اہم ہوگی۔
گالے آسٹریلیا کے لئے ڈرائونا مقام رہا ہے،حال ہی میں اسے ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست نے اس مقام نے اہم کردار اداکیا ہے۔گالے کی پچ اسپنرز کو مدد دیتی ہے۔آسٹریلیا اس باب میں ہمیشہ کمزور رہا ہے۔اس بار بھی اسے خوف ہے۔یہاں ٹاس جیتنے والی ٹیمیں پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتی ہیں۔گزشتہ 4 سے 5 سال سے یہاں پہلی اننگ میں 300 اسکور نہیں بن سکا۔
کیوی بیٹر کو مارنے پر سٹورٹ براڈ پکڑے گئے
اسپنرز کی جنت میں ایک دلچسپ پہلو بھی ہے۔آسٹریلیا کے موجودہ کپتان پیٹ کمنز ہیں،وہ فاسٹ بائولر ہیں ،یہاں کھیلے گئے 21 ٹیسٹ میچز میں وہ واحد فاسٹ بائولر ہیں،جنہوں نے میچ میں 10 وکٹیں لی ہیں۔یہ کارنامہ انہوں نے 2016 کے ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا تھا۔
گالے کی پچ اسپنرز کو مدد دے گی۔موسم ملا جلا ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے پہلے،دوسرے اور آخری روز بارش کا امکان موجود ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس وقت آسٹریلیا پہلے اور سری لنکا چوتھے نمبر پر ہے۔سیدھی سی بات ہے،آسٹریلیا اگر دونوں ٹیسٹ میچز ہارا اور سری لنکا نے دونوں میچز جیت لئے تو آئی لینڈرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آجائیں گے۔آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر ہوگا۔سیریز ایک ایک سے برا رہی تو سری لنکا پاکستان سے نیچے 5 ویں نمبر پر ہوگا۔پاکستان چوتھے نمبر پر آجائے گا،آسٹریلیا نے اگر دونوں میچز جیت لئے تو اس کی نمبر ون پوزیشن مستحکم ہوگی۔پاکستان چوتھے نمبر پر آئے گا۔سری لنکا چوتھے سے چھٹے نمبر پر سرک جائے گا۔اس کے بعد پاکستان سری لنکا کی سیریز اہم کردار بن جائے گی۔