برسبین،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
انگلش کرکٹ ٹیم ایک ماہ آسٹریلیا میں گزارنے اور برسبین کے موسم اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے بھی پہلے ٹیسٹ کے ٹاس کا درست فیصلہ نہیں کرسکی۔کرک اگین نے اپنی میچ سٹوری میں لکھا تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی تو بہتر ہوگا۔انگلش کپتان جوئے روٹ نے اس کی بجائے پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا نے انگلش کپتان کو صفر کے ساتھ خوش آمدید کیا۔پیٹ کمنز39 سال بعد ایشز میں پہلے5 وکٹ لینے والے کپتان بنے،آخری بار باب ولس نے 1982 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 72 ویں ایشز آج شروع،محمد یوسف کا کلینڈر ایئر ریکارڈ روٹ کے لئے چیلنج
نتیجہ میں ایشز 2021 کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان ٹیم پہلی اننگ میں صرف 147 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کی اننگ ایک روزہ میچ کی اننگ یوں ثابت ہوئی کہ 11 بیٹرز 50 اوورز اور ایک بال کھیل سکے۔11 پر 3 اور 29 پر 4 وکٹ کھونے کے بعد 5 ویں وکٹ 60 پر دی تو حالات خراب تھے۔چھٹی وکٹ پر جب مجموعی اسکور 112 تک چلا گیا اور 52 رنزکی شراکت نے انگلش کیمپ کو کوکچھ حوصلہ بھی دیا تو ایسے میں مچل سٹارک نے انگلینڈ کی خوش فہمیاں خاک میں ملادیں۔ اننگ کے ٹاپ اسکورر جوس بٹلر 39 رنزبناکر کیری کو کیچ کیری کرواگئے۔اس کے فوری بعد ان کا ساتھ دینے والے اولی پوپ بھی 35 کے انفرادی اسکور پر گرین کا شکار بنے۔
آسٹریلیا نے شروع سے ہی اٹیک کیا۔اوہنر رائے برنز اور کپتان جوئے روٹ صفر پر شکار ہوئے،ڈیوڈ میلان 6 اور بین سٹوکس 5 کے مہمان بنے۔دوسرے اوپنر حسیب حمید نے 25 کی اننگ کے ساتھ مزاحمت کی ،وہ بھی دبائو میں وکٹ دے گئے۔آخری بیٹرز میں کرس واکس کے 21 اسکور نے مجموعہ 147 تک پہنچادیا۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 38 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2 آئوٹ کئے۔کیمرون گرین نے ایک وکٹ لی۔399 پر موجود نیتھن لائن اپنی 400 ویں وکٹ کے لئے اب دوسری اننگ کا انتظار کریں گے۔
برسبین میں انگلش اننگ کے فوری بعد بارش شروع ہوگئی تھی،کھیل اس کی وجہ سے رکا تھا۔امکان ہے کہ کچھ وقت کے بعد آسٹریلیا کی اننگ بھی شروع ہوجائے گی۔انگلش بائولرز کا بڑا ٹیسٹ ہوگا۔