دئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،سوریاکمار نے چند بالز پر ہانگ کانگ کو پٹخ دیا
ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں بھارت نے آخری اوورز میں رنز لوٹ لئے۔14 اوورز تک 110 رنز بنانے والی ٹیم 20 اوورز میں 192 رنز کا بڑا مجموعہ سیٹ کرگئی۔
کے ایل راہول 36 اور روہت شرما 21 رنز کرگئے۔روہت ٹی 20 میں 3500 انٹرنیشنل اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ۔
اصل کمال سوریا کمار کا تھا،انہوں نے صرف 26 بالز پر 68 اسکور بٹورے ۔6 چھکے اور 6 چوکے تھے۔ویرات کوہلی ںے44 بالز پر 59 کرکے اپنی فارم بحال کی ۔