دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں پر دوسرا جرمانہ،ایک ہی میچ کی دوسری سزا سنادی گئی ہے۔
آئی سی سی نے بدھ کو فیصلہ جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ اتوار کو کھیلے گئے ایشیا کپ میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک جیسے جرم کی مرتکب ہوئی ہیں،اس لئے دونوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 40 فیصد کاٹ لیا گیا ہے۔
مقررہ وقت میں دونوں سائیڈز سے اوور مکمل نہیں ہوئے۔
فیلڈ امپائرز،ٹی وی اور چوتھے امپائر کے ساتھ میچ ریفری نے چارج کیا۔
دونوں کپتانوں رویت شرما اور بابر اعظم نے غلطی تسلیم کرلی ۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ سلو اوور ریٹ پر فیلڈ میں بطور جرمانہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک اضافی فیلڈر دائرے میں کھڑا کرنے کو کہا گیا تھا۔پہلی سزا یہ تھی۔اب دوسری سزا میچ فیس کاٹنے پر ملی ہے۔
ایشیا کپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹ سے ہرا دیا تھا ۔