دبئی،کرک اگیبن رپورٹ
ایشیا کپ میں تیسری بار حماقت،پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑگیا۔پاکستان کوچز عقل سے ہاری یا کھلاڑی بے وقوف ہیں،مسلسل تیسری بار فیلڈ ے دوران کیچ لیتے ہوئے کسی رول کا خیال نہ کرنا،ا آواز دے کر خبردار نہ کرنا کسی نے سکھایا نہیں،یا ان کے کانوں سے باہر نکل جاتا ہے۔
تازہ ترین تماشا ایشیا کپ 2022 فائنل کے دوران اس وقت پیش آیا ،جب شاداب خان اور افتخار احمد بائونڈری لائن پر ایک کیچ لیتے دنبا کو ہنسانے اور بھارتیوں کو مذاق اڑانے کا موقع دے گئے۔
میں چیئرمین ہوں،ٹکٹ ماسٹر نہیں،رمیز راجہ کادبئی اسٹیڈیم کے باہرتعارف
یہ سری لنکن اننگ کا 19 واں اوور تھا،،ایک اونچے شاٹ نے دونوں فیلڈرز کو کیچ کے لئے دوڑایا۔افتخار احمد اصل میں بال کے نیچے آرہے تھے لیکن عین وقت پر شاداب خان کیچ لینے کی کوشش میں اپنا سر ان سے ٹکراگئے،نتیجہ میں اوندھے منہ گر پڑے،ٹریٹمنٹ کے بنا کھڑے نہ ہوسکے۔بال بھی کیچ کی بجائے اچھل کر باہر چھکے میں بدل گئی۔کھیل بھی کافی دیر رکا رہا۔
رواں ایونٹ میں پہلی بار فخرزمان کا ستھی فیلڈر افتخار سےا یسا ہی ٹا کرا ہوا،پھر حسن اور شاداب میں یہ ہوا۔آج شاداب اور افتخار میں یہ تماشہ لگا،اس وقعہ نے یہ واضح کیا ہے کہ پاکستانی فیلڈرز کو کیچ لینے،آواز دینے کی کوئی ٹریننگ نہیں ہے۔