دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ ہے۔ایشیا کی 2 اہم ٹیموں میں سے ایک کو آج باہر ہوجانا ہے۔ایشیا کپ 2022 کے رنگ ہی ابھی کہاں جمے ہیں۔پہلا مرحلہ بھی کوئی مرحلہ ہے،اصل جنگ تو سپر فور کی ہوتی ہے۔افسوس کے ساتھ 2 ٹیمیں جو 80 کی دہائی سے ایشیا کپ کی ہمنوا بنی ہیں،ان میں سے ایک کو آج ستمبر کے پہلے روز ایک ستمگری کا شکار ہوجانا ہے۔
ایشیا کپ 2022 کے گروپ بی کا اہم ترین مقابلہ۔بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا۔ایک جانب 5 بار کا ایشین چیمپئن سری لنکا۔دوسری طرف گزشتہ 2 ایشیا کپ کے مسلسل فائنل کھیلنے والا بنگلہ دیش۔ایک ایسے محاذ پر آج ہونگے کہ جیسے مرضی ہومجیسے جتیں تو اگلا ٹکٹ،جیسے بھی ہاریں تو گھر واپسی۔
گروپ میں یہ دونوں ٹیمیں افغانستان سے ہاری ہیں۔ویسے ایک جیسے ہی شکست ہوئی ہے لیکن دونوں کا حالیہ ریکارڈز دیکھیں تو ناکامی میں ایک جیسا ہے۔سری لنکا آخری 14 میچزمیں سے 10 ہارا ہے تو بنگلہ دیش آخری 16 ٹی 20 میچوں میں سے 14 میں ناکام ہوا ہے۔ایسے میں یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جو تاریخ کی بدترین پرفارمرز کے درمیان ہے۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی زخمی،ٹریننگ سے اہم کھلاڑی بھی غیر حاضر
ویسے تو اگر گزشتہ ایشیا کپ 2018 کو دیکھا جائے تو سری لنکا کے لئے وہ بھی تلخ تھا،گروپ بی میں ہی اپنے دونوں میچزہارے تھے۔سپر 4 سے سری لنکا باہر ہوا تھا۔تب بھی بنگلہ دیش اور افغانستان آگے گئے تھے تو کیا سری لنکا پھر وہی تلخ کہانی کا شکار ہوگا۔
دونوں ممالک کے درمیان مجموعی 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں سے سری لنکا کی 8 فتوحات ہیں۔برتری ہے لیکن آخری 3 میچز میں سے 2 بنگلہ دیش جیتا ہے،اس لئے بنگلہ دیش کو برتری ہوگی۔نفسیاتی برتری ہوگی۔
آج کا میچ استعمال شدہ پچ پر ہوگا۔اس طرح اسپن ٹریک ہوگا۔بیٹنگ مشکل ہوگی۔کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ٹاس کا فیکٹر اہم ہوگا۔پہلے فیلڈ والی ٹیم کو ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔
سری لنکا ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگا،بنگلہ دیش ٹیم میں ایک تبدیلی ممکن ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔