عمران عثمانی کی رپورٹ
ایشیا کپ 2022 کے کوالیفائر کا آغاز کل 20 اگست ،جمعہ سے ہوگا۔یہ 15 ویں ایشیا کپ کے ایک قسم کی شروعات ہیں۔کوالیفائر اسلئے اہم ہے کہ یہاں سے ایک ٹیم ایشیا کپ کے مین رائونڈ میں داخل ہوگی،اتفاق سے اسے ایک تگڑے گروپ کا سامنا ہوگا،جہاں پاکستان اور بھارت اس کا استقبال کریں گے۔
عمان میں شیڈول 5 روزہ ایونٹ میں 4 ٹیمیں شریک ہیں۔ان میں متحدہ عرب مارات،ہانگ کانگ،سنگاپور اور کویٹ شامل ہیں۔2018 کے آخری ایشیا کپ کے اسی رائونڈ سے ہانگ کانگ نے کوالیفائی کیا تھا۔
ہفتہ 20 اگست 2022 کو پہلا میچ میچ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے درمیان شروع ہوگا۔یہ میچ رات 7 بجے کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کی مکمل تاریخ،14 ایونٹس،3 چیمپئنز،کون بنا کب چیمپئن
اتوار 21 اگست کو ہانگ کانگ اور عرب امارات کھیلیں گے،یہ میچ بھی رات 7 بجے شروع ہوگا۔
پیر 22 اگست کو عرب امارات اور سنگاپور ایکشن میں ہونگے،یہ میش شام 7 بجے شروع ہوگا۔
منگل 23 اگست کو کویت اور ہانگ کانگ میں جنگ ہوگی،میچ رات 7 بجے شروع ہوگا۔
بدھ 24 اگست کو 2 میچز ہونگے،شام 4 بجے سنگاپور اور کویت جب کہ رات 7 بجے ہانگ کانگ اور عرب امارات کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ایونٹ کی ٹاپ ٹیم ایشیا کپ 2022 کا ٹاپ مرحلہ کھیلنے کے لئے عرب امارت داخل ہوگی۔