نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
ایم ایس دھونی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی جگہ اور وقت بتادیا،ساتھ ہی پھر چھکا۔انٹر نیشنل کرکٹ تو ختم ہوئی ہی ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ ٹی 20 لیگز ی ڈومیسٹک کرکٹ کا کیریئر کب تمام ہوگا۔بھارت کے ایم ایس دھونی کے حوالہ سے ہمیشہ ہی یہ سوال رہا ہے۔کرکٹ فینز اور ان کے مداح بڑھتی عمر کے باعث خوشگوار حیرت کا شکار بھی ہوتے ہیں۔انتظار میں بھی رہتے ہیں کہ ماضی کے کامیاب بھارتی کپتان کب اپنے کیریئر پر فل اسٹاپ لگا رہے ہیں۔
ٹی 10 لیگ،ٹیم ابو ظہبی پہلے بیٹنگ کرکے پھر کامیاب،دوسری فتح
اس سال کے آخر میں اب سے قریب 5 ہفتے قبل جب عرب امارات میں چنائی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2021 کا ٹائٹل جیتا تو تب بھی فاتح کپتان سے یہی سوال تھا کہ گھر کب جارہے ہیں۔دھونی نے نہایت جچے تلے انداز میں سیاسی جواب دیا تھا کہ اس کا فیصلہ منیجمنٹ کرے گی۔
ہفتہ کو ایم ایس دھونی نے اس راز سے خود ہی پردہ اٹھادیا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق دھونی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہوم گرائونڈ چنائی میں آخری میچ کھیلیں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہاں بھی ایک چھکا دے مارا ہے۔
دھونی کہتے ہیں کہ ممکن ہے کہ یہ آخری میچ اگلے سال کی آئی پی ایل میں ہو،یہ بھی ممکن ہے کہ اگلے 5 سال کے دوران کسی ایونٹ کا وہ آخری میچ ہو۔
ایم ایس دھونی کی اس بات سے یہ تو کلیئر ہوگیا ہے کہ وہ 2022 کا آئی پی ایل ایڈیشن کھیلیں گے جو اگلے سال کے شروع میں ہوگا،بھارتی بورڈ نے ہفتہ کو ہیل اعلان کیا ہے کہ یہ اپنے شیڈول کے مطابق بھارت ہی میں کھیلا جائے گا۔
ایم ایس دھونی نے اس انٹرویو میں کم سے کم ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ ضرور دیا ہے،غالب خیال یہی ہے کہ وہ چند ماہ بعد ہونے والے ایونٹ میں کوئی میچ کھیل کر ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہدیں گے۔