لندن،کرک اگین رپورٹ
ایک اور حملہ،ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 6 ممالک تک محدود کرنے کا دعویٰ۔ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 6 ممالک تک محدود ہونے کی پیش گوئی ہوگئی،ایسا کسی عام فرد نے نہیں بلکہ جنوبی افریقا کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ،سنچری سے زائد میچز میں قیادت کرنے والے گریم اسمتھ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ آپ مستقبل میں ٹیسٹ کرکٹ کو سکڑ کر 5 یا 6 ممالک میں ہوتا دیکھیں گے،کھیلتا دیکھیں گے۔
گریم اسمتھ اس وقت کرکٹ جنوبی افریقا کی نئی شروع ہونے والی ٹی 20 لیگ کے کمشنر بھی ہیں،نے کہا ہے کہ مسابقتی کرکٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کرکے رکھا ہے۔میچز کم ہوتے جارہے ہیں۔منافع بخش کرکٹ نہیں ہے،جیسے یہ ہمارا ملک ہے،یہاں آمدنی کے ذرائع سپانسر شپ اور سالانہ آئی سی سی فنڈنگ ہیں،اب وہ کم ہورہی ہیں،ہمیں تیسرا ذریعہ درکار ہے،اس کے لئے ٹی 20 لیگز شروع کررہے ہیں۔
لارڈز میں پروٹیز کے سامنے انگلش ٹیم 3 دن میں ہارگئی،پاکستان کوجھٹکا
اسمتھ کہتےہیں کہ اب 12 یا 14 ٹیموں کی ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہوسکے گی،سکڑ کر 5 سے 6 طاقتور کرکٹ ممالک میں نظر آئے گی،ایسا اس لئے ہوگا کہ مالی معاملات کےا یشوز ہیں۔ساتھ میں گلوبل ٹی 20 لیگز کے ساتھ ٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹس ہیں۔
جنوبی افریقا نے 2019 سے 2023 کے ایف ٹی پی میں جتنے ٹیسٹ لئے ہیں،2023 سے 2025 تک میں ماضی سے ایک ٹیسٹ کم ہے اور 2025 سے 2027 کی ونڈو میں اس کی کوئی سیریز 3 میچزکی نہیں ہے۔
گریم اسمتھ نے لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز سکائی سپورٹس سے بات کرتے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے سال ہم نے جنوری میں ٹی 20 لیگ رکھ کر آسٹریلیا میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز چھوڑی۔ساتھ میں ورلڈکپ پوائنٹس بھی کم ہونگے،دنیا اسے لالچ کہے گی لیکن یہ ہماری مجبوری تھی،ساتھ میں اخلاقی بات بھی درست بنتی ہے،اس لئے کہ اگر ہم لیگ نہ کرواتے تو ہمارے 10 سے 12 پلیئرز یو اے ای کی آئی ٹی ایل کھیلنے چلے جاتے۔دوسرا وہ وقت ہمارے ہوم سیزن کا ہوتا ہے ۔کیا انگلینڈ اپنے جون،جولائی کے ماہ میں کسی اور ملک کھیلنے جائے گا؟ہم نے پوائنٹس کھودیئے لیکن درست فیصلہ کیا ہے۔