چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم سے بائولنگ کوچ ویرنن فلینڈر کا جذباتی خطاب،چٹکلے بھی چھوڑے. پوری ٹیم ہنستی رہی. قہقہے بھی لگے.آخر میں پلیئرز کو گلے لگا کر پروٹیز بائولنگ کوچ پاکستانی کیمپ سے نکل گئے. وہ سیریز کے دوران واپس اپنے ملک جارہے ہیں. کورونا کی نئی لہر سے افریقی ممالک متاثر ہیں. سفری پابندیاں ہیں. .
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پوری ٹیم سے ابتدائی خطاب کیا اور بتایا کہ فلینڈر نے 15 اکتوبر کو ہمیں جوائن کیا.45 دن سے کم میں ان کے دور میں 9 ٹی 20 میچز کهیلے گئے. 8 جیتے.1 ہارا.28 ٹی 20 وکٹیں اور 16 ٹیسٹ وکٹ کے ساتھ 44 وکٹیں پیسرز نے لیں.یہ آئوٹ کلاس پرفارمنس ہے.
ویرنن فلینڈر نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اس ٹیم کے ساتھ کام کیا جس میں ٹیلنٹ ہے. پیسرز باصلاحیت ہیں. پاکستانی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے. اس میں کرنٹ ہے. .جذبہ ہے. آگے بڑھیں گے .پلیئرز نے مجھے متاثر کیا ہے میں اس ٹیم پر فخر کرتا ہوں. دوبارہ بھی کام کروں گا.
فلینڈر نے خطاب میں چند مذاق بھی کئے. چٹکلے بھی چھوڑے. پلیئرز تالیاں بجاتے اور ہنستے رہے. آخر میں پاکستان ٹیم نے بغلگیر ہوکر اپنے بائولنگ کوچ کو رخصت کیا.