کیرنز،دبئی:کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم ایرون فنچ کے نقش قدم پر،دونوں کپتان پریشان،ماجراکیا.ایک کے بعد ایک کپتان پریشانی میں ہے۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ بھی اپنی فارم کے ہاتھوں زچ ہوگئے ہیں۔2022 بناکسی بڑی اننگ کے گزررہا ہے۔کینگروز وائٹ اوورز فارمیٹ کے کپتان ایرون فنچ کے لئے یہ مسئلہ اس لئے زیادہ اہم ہے کہ اگلے ماہ ان کے ہاں ورلڈ ٹی 20 کپ شروع ہونا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے 2 میچزمیں ناکام رہے۔اس سے قبل زمبابوے کے خلاف بی۔گزشتہ 7 اننگز میں ان کا ہائی اسکور 15 ہے۔3 صفر ہیں۔2 بار 5 بنائے،یوں فنچ بے چین ہیں۔
افغانی بھارتیوں کے سامنے باادب،کوہلی کی سنچری بنواگئے
پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی اسی لئے بے چین ہیں کہ ان کی فارم کے ایشوز ہیں۔وہ بھی ایشیا کپ کے تمام میچز میں ناکام ہیں۔ 4 اننگز میں مسلسل فلاپ رہے۔آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1000 سے زائد ایام کی بادشاہت سے ہاتھ گنوابیٹھے ہیں۔ادھر بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی بھی ایک عرصہ سے آئوٹ آف فارم تھے۔وہ اس ایشیا کپ میں گزشتہ روز سنچری کے ساتھ اپنی فارم بحال کرگئے ،انہوں نے ایک ہزار سے زائد ایام کے بعد یہ خوشی دیکھی ہے۔
اس وقت پاکستانی اور آسٹریلیا کے کپتان ذہنی طور پر اپ سیٹ ہوسکتے ہیں۔