دبئی۔کرک اگین
بابر اعظم بھی آخر کار آئی سی سی پلیئرز ایوارڈ برائے 2021 کے لئے نامزد ہوگئے ہیں۔28 دسمبر سے کرکٹ گلوبل باڈی روازنہ کی بنیاد پر فارمیٹ کے اعتبار سے اعلان کر رہی ہے۔
جمعرات کو ایک روزہ کرکٹ کے لئے 4 پلیئرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ٹیسٹ اور ٹی 20 ایوارڈز سے باہر ہونے والے پاکستانی کپتان پہلی بار ایوارڈ لسٹ میں آگئے ہیں ۔
بابر اعظم نے 6 میچز میں 405 اسکور کئے ہیں۔دوسرا نام شکیب الحسن کا ہے ۔انہوں نے 9 میچز میں 277 اسکور بنائے۔11 وکٹیں لیں۔8 میچز میں 509 اسکور کرنے والے جانی میں میلان بھی مقابلے پر موجود ہیں ۔
کمزور ملک آئر لینڈ کے پال سٹرلنگ تو اس لئے بھی موجود ہیں کہ سال بھر میں 705 اسکور کے ساتھ وہ پوری دنیا میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔
بھارت اور انگلینڈ کے پلیئرز کو ناکام گردانا گیا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی رہ گیا ہے۔