اسلام آباد،دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image: Getty Images
بھارت کی شامت آنی تھی،آگئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف وہ میچ کھیلنے نہیں آئے بلکہ صرف کیویز کھیلے۔ٹاس بھارت کے حق میں نہیں گرا۔دوسری بات یہ ہے کہ وہ ہمت ہار گئے۔تیسری بات یہ کہ یہ کون سا طریقہ ہے کھیلنے کا۔آرام سے کھیلنا چاہئے تھا لیکن وہ گندے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلے۔
ایک بچہ کو اوپنر بھیج دیا گیا۔مجھے سمجھ ہی نہیں آئی کہ یہ کس پلان کے ساتھ میدان میں اترے،ساروں نے پینک بٹن دبادیا۔مجھے بھارت کی یہ ٹیم اوسط درجہ کی لگی۔بائولنگ سرے سے ہی نہیں تھی،مجھے تو یہ لگا کہ بھارت کہیں نہیں تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،سیمی فائنل کے ممکنہ چانسز،بھارت،نیوزی لینڈ اور افغانستان کے لئے کیا صورتیں
شعیب اختر کہتے ہیں کہ بھارت کی شامت افغانستان کے ہاتھوں آسکتی ہے۔ابو ظہبی میں میچ مشکل ہوگا۔مجھے جو سمجھ آرہی ہے کہ اگر افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرلی تو ایک اور شکست پکی۔انسٹا گرام پر کرکٹ کھیلنا بند کردیں،کرکٹ ایک پیشن ہے،فیشن نہیں ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں اور کام یہ ہے۔اس رویہ کے ساتھ کھیلنا تو ایسا ہے کہ بات کروڑوں کی،دکان پکوڑوں کی والا حساب ہوگیا ہے۔
ویرات کوہلی کا بطور کپتان آخری ورلڈ ٹی 20 کپ خراب ہے۔میں میڈیا کو منع بھی کرتا رہا ،ان کے پلیئرز کو سمجھاتا رہا،یہ سننے کو ہی تیار ہی نہیں تھے،ابھی بھی وقت ہے،ایک معمولی چانس باقی ہے۔ہمت کریں،نہیں تو ورلڈ کپ کا سارا رنگ ہی پھیکا کردیا ہے۔